خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی دہشتگردوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ صلاح الدین کے مکیشیفہ علاقے میں ہوا۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
خبری ذرائع کے مطابق عراق کی مزاحمتی تحریک اصحاب الکهف نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔