ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس اور میونخ کی سلامتی نشست میں ایران مخالف امریکی حربے ناکام رہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی تنہائی سامنے آئی.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز لبنانی ٹی وی چینل المنارکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک امریکہ سے ایران مخالف پالیسیوں کو روکنا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے ہیں.
محمد جواد ظریف نے سوچی میں منعقد ہونے والی ایران، روس اور ترکی کی سہ فریقی نشست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست کے دوران شام کے حوالے سے مذاکرات کئے گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں ایک بار پھر تمام شعبوں میں لبنان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میونخ کانفرنس کے دوران لبنان کے وزیر دفاع الیاس بوصعب سے ملاقات ہوئی جس میں لبنان کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔