عربمشرق وسطییمن

یمن میں درجنوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک و زخمی

یمن کے صوبہ الجوف میں درجنوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے صوبہ الجوف میں درجنوں سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ یمنی فورسز نے اس کامیاب آپریشن میں کئی سعودی فوجی کمانڈروں اور متعدد فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارح فوج کے دو درجن سے زائد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے جن میں بعض فوجی کماںڈر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button