دنیا

انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئی

انڈونیشیا میں حکام نے نئے سونامی کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا اور جاوا پر ساحلی قصبوں میں سونامی نے تباہی مچا دی، کراکا ٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر میں مٹی کےتودے گرے اور سونامی کی وجہ سے اٹھنے والی سمندری لہریں سب بہا لے گئیں جس کی وجہ سے اب تک 375افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی اور لا پتہ ہوگئے ہیں۔

انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

رواں برس 28 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 میں بھی تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button