فلسطینمشرق وسطی

غرب اردن میں فلسطینیوں کی گرفتاری

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کم از کم بیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ نابلس، رام اللہ اور قلقیلیہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور کم سے کم بیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپ بھی ہوئی۔غاصب صیہونی حکومت کے فوجی، غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے جارحانہ اقدامات انجام دیتے اور فلسطینیوں کو حراست میں لے لیتے ہیں۔دوسری جانب صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اسلام مخالف نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button