افغانستانایشیاپاکستاندنیا

پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔
سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کا معاملہ اس ملک کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں خود افغانیوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہو گا۔
افغانستان کے  وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابل اسلام آباد اور بیجنگ، افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اور اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button