مشرق وسطییمن

یمن جنگ کا ذمہ دارامریکا ہے: نیو یارک ٹائمز

نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ یمن جنگ میں امریکا کا ہاتھ ہر جگہ نظر آتا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا انسانی بحران میں ملوث ہے جس سے شام اور عراق کے حوالے سے خطے اور دنیا میں غیر مستحکم اثرات آئیں گے۔ سعودی حمایت یافتہ یمن کی حکومت اور حوثیوں کے درمیان خانہ جنگی سے گزشتہ 3 سالوں میں 10 ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا ہےکہ سامنے آنے والے ہزاروں افراد کی ہلاکت متاثرین کی کل تعداد کا صرف ایک حصہ ہے اور امریکی حکومت حالات خراب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

عالمی امدادی ایجنسی نے خبردار کیا تھا کہ سنگین غذائی بحران کا شکار یمن اور چند افریقی ممالک میں 2 کروڑ افراد کا بھوک اور افلاس سے ہونے والی بیماریوں سے ہلاکت کا خدشہ ہے۔ صرف یمن ہی میں سیو دی چلڈرن کے مطابق 2 کروڑ 7 لاکھ افراد کی زندگی خطرے میں ہے جن میں سے آدھی تعداد بچوں کی ہے۔

ان کے مطابق ان بچوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔ یمن میں غذا سے ہونے والی خطرناک بیماری کولیرا پھیل رہی ہے جس میں اب تک تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار کیسز سامنے آئے جن میں سے 2 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اخبار کے مطابق یہ بحران سعودی عرب کا امریکا سمیت اپنے اتحادیوں کی مدد سے یمن پر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button