
غزہ میں صیہونی فوج کا ایک اعلی کمانڈر ہلاک
صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت کے نامہ نگار نے اعتراف کیا ہےکہ اس صیہونی کمانڈر کی ہلاکت، بہت بڑا نقصان ہے۔ ہوفمین کے پاس میجر کا عہدہ تھا اور وہ شیلداگ یونٹ کا کمانڈو تھا جو شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔ اس رپورٹر نے مزید کہا کہ ہوفمین غزہ کی جنگ میں فوج کے سرکردہ دستوں میں سے ایک تھا جس نے سرنگوں کے اندر لڑائی کے طریقوں کو بہتر بنایا تھا۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی اعلان کیاہے کہ یہ صیہونی کمانڈر غزہ میں شفا اسپتال پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس اسپتال کی نگرانی پر مامور تھا۔ صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل بارہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ صہیونی افسر صہیونی فوج کے قبضے میں آنے کے بعد غزہ میں شفا اسپتال کی نگرانی پر مامور تھا۔
صہیونی فوج کے سرکاری اعتراف کے مطابق یہ چوتھا صیہونی افسر ہے جو بدھ کے روز غزہ کی لڑائی میں مارا گیا ہے۔