مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا کے وزیر داخلہ کا نے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد ، وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا حامی تھا۔
اس نے کہا کہ دہشت گرد کے پاس خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آسٹریا کے وزير داخلہ نے کہا کہ اس حملے میں کچھ اور دہشت گرد بھی ملوث تھے جو فرار ہوگئے ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ واضح رہے کہ کل رات ایک یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔