افریقہ

دہشتگرد داعش کا نائیجیرین فوج پر حملہ 30 ہلاک

نائیجیریا میں داعش نے فوجی قافلے پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کر دیا جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو میں داعش دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم نائیجیرین فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ریاست بورنو کے ایک گاؤں میں داعش دہشتگردوں کے حملے میں 8 فوجی اہلکاروں کے زخمی اور ایک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آزاد ذرائع نے نائیجیرین فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے فوجی قافلے پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عینی شاہدین بھی حکومتی اعداد وشمار کو نہایت کم قرار دے رہے ہیں۔

نائیجیریا میں رواں برس فروری میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث الیکشن کا عمل مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کرکے داعش میں شمولیت حاصل کرنے والے دہشتگرد فوجی تنصیبات پرحملوں سمیت سیکیورٹی چوکیوں پرحملوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button